نواب زادہ یوسف ہوتی کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

ہوتی کی شمولیت سے خیبر پختونخوامیں مسلم لیگ(ق) مزید مضبوط ہو گی ،اجمل وزیر چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،نوابزادہ یوسف ہوتی

جمعہ 13 نومبر 2015 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اجمل وزیر خان نے مردان سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ محمد یوسف خان ہوتی سے جمعرات کو اسلام آباد میں ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جس کو قبول کرتے ہوئے نواب زادہ یوسف خان ہوتی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یوسف خان ہوتی مردان کی اہم سیاسی شخصیت نواب ابراہیم خان ہوتی کے فرزند ہیں اور علاقے کے مشہور ہوتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کی علاقے کے لئے بے شمار خدمات ہیں ۔ اس موقع پر نوابزادہ یوسف خان ہوتی نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو خیبر پختونخواہ میں مزید مضبوط کرنے کے لئے بھرپور محنت کر یں گے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اجمل خان وزیر نے کہا کہ یوسف خان ہوتی جیسے نوجوان کی شمولیت سے خیبر پختونخواہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور انشاء اﷲ بہت جلد پارٹی کی مرکزی قیادت خیبر پختونخواہ کا دورہ کرے گی اور ڈسٹرکٹ لیول پر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :