جمعیت علماء اسلام بلوچستان کا 19نومبرکوسالارکنونشن بیادشاہ محمدشہیدمنعقدکرنے کااعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے 19نومبرکوسالارکنونشن بیادشاہ محمدشہیدمنعقدکرنے کااعلان کردیا، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی صدارت میں صوبائی دفترمیں انصارالاسلام کااجلاس ہواجس میں صوبائی سالارحافظ محمدابرہیم لہڑی،ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،حافظ قدرت اﷲ لہڑی،مفتی عبدالغفورمدنی نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں اہم فیصلوں کااعلان کیاگیاجس کے مطابق 19نومبرکودوبجے سائنس کالج آڈیٹوریم میں مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھوکے زیرصدارت اورحافظ محمدابرہیم کی زیرنگرانی سالارکنونشن بیادشاہ محمدشہیدمنعقدہوگاجس سے مرکزی مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،مولاناولی محمدترابی،رحیم الدین ایڈوکیٹ ودیگرصوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے،اجلاس میں تمام اضلاع کے سالاروں اورکوئٹہ کے تمام یونٹوں کے رضاکاروں ومعاونین کوہدایت کی گئی کہ وہ ابھی سے کنونشن کی تیاریاں شروع کریں اورکنونشن میں باوردی اپنی شرکت کویقینی بنائیں،کنونشن میں سالاروں کے علاوہ عام کارکن بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 15نومبراتوارکوتین بجے صوبائی سیکرٹریٹ جناح روڈمیں صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی کی جانب سے صوبائی وضلعی کابینہ اورکوئٹہ کے تمام یونٹوں کے سالاروں کے اعزازمیں استقبالیہ دیاجائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی آج ہفتہ کوپشین میں سالاروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کریں گے اورکنونشن کی تیاریوں پربریف کریں گے،اجلاس میں اشتہارات اوردعوت نامے جلدتقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :