الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین سے متعلق دفترخارجہ سے سیکیورٹی کلیئرنس طلب کرلی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پرملکی اورغیرملکی مبصرین کیلئے سیکیورٹی کلئیرنس کولازمی قراردیدیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کلئرنس کے حوالے سے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا ٗالیکشن کمیشن کی جانب سے وضع کئے گئے نئے طریقہ کارکے مطابق مبصرین اپنے کوائف جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی کی وضع کردہ طریقے کے تحت کوائف میں نام،ولدیت،شناختی کارڈ،رابطہ نمبر اور ای میل سے متعلق معلومات فراہم کرنا ضروری ہونگی اور ملکی مبصرین اداروں کے سربراہان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرائینگے ٗجس میں مبصر کی غیر جانبداری، کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔اس کے علاوہ مبصرین پریزائڈنگ افسروں سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ پر دستخط لیں گے تمام مبصرین انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ کارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 19نومبر کو پولنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :