ججزنظربندی کیس، مشرف کوایک مرتبہ پھرحاضری سے استثنیٰ مل گیا

آئندہ سماعت پروارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیخلاف درخواست پربحث ہوگی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) ججزنظربندی کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کوایک مرتبہ پھرحاضری سے استثنیٰ مل گیا۔آئندہ سماعت پروارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیخلاف درخواست پربحث ہوگی ٗاسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کی بیماری کا نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے میڈ یکل سرٹیفیکٹ پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سرٹیفکیٹ پہلے بھی پیش کئے جاتے رہے ہیں۔ ملزم سے کو ئی رعایت نا برتی جائے۔ عدالت نے پرویزمشرف کوایک مرتبہ پھرحاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 27 نومبرتک ملتو ی کردی۔ آئندہ سماعت پرپرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے خلاف درخواست پربحث ہوگی۔

متعلقہ عنوان :