میرے پاس اپنی ذاتی گاڑیاں موجود ہیں، غیر قانونی طریقے سے سرکاری گاڑیاں رکھنے کی ضرورت نہیں،میاں جمشید الدین کا کاخیل
احتساب کمیشن موجودہ صوبائی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ،یہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جسے وزیر اعلیٰ بھی ہدایت نہیں دے سکتے،وزیرایکسائز خیبرپختونخوا
جمعہ 13 نومبر 2015 21:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ انکو اپنے والد سے کروڑوں کی جائیداد وراثت میں ملی ہے اور وہ1992سے انکم ٹیکس ادا کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ میرے پاس شروع سے ہی اپنی ذاتی گاڑیاں موجود ہیں اس لئے مجھے غیر قانونی طریقے سے سرکاری گاڑیاں رکھنے کی ضرورت نہیں۔
اپنے بھتیجے کو معدنیات میں اربوں کا فائدہ پہنچانے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہاکہ میں معدنیات کا وزیر نہیں ہر وزیر کا اپنا پورٹ فولیو ہے انہوں نے کہاکہ احتساب کمیشن موجودہ صوبائی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے اور یہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جسے وزیر اعلیٰ بھی ہدایت نہیں دے سکتے۔(جاری ہے)
میاں جمشید الدین نے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہاکہ موصوف اپنی وزارت سے پہلے کس طرح کے گھر میں رہائش پذیر تھے اور اب وہ کس شان وشوکت سے محل نماگھر میں رہ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موصوف دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔میاں جمشید الدین نے چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ موصوف محکمہ ایکسائزمیں اعلیٰ افسران سے لے کر نائب قاصد تک سے پوچھیں کہ میں نے اپنی ڈھائی سالہ وزار ت میں لیاقت شباب کی طرح غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی ہوں یا محکمہ ایکسائزمیں پیسوں کے عوض کوئی کام کرنا ثابت ہو جائے تو وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاددلاتے ہوئے کہاکہ وہ لیاقت شباب کی طرح احسان فراموش نہیں کیونکہ ماضی میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک انکے سیاسی پیر اور معاشی محسن رہے ہیں میاں جمشید الدین نے اپنے بھتیجے کو نیلامی میں اربوں روپے کی اراضی92لاکھ روپے میں دینے کے الزام کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ نہ تو وہ محکمہ مال کے وزیر ہیں اور نہ ہی کمشنر ،اسکے لئے اپنا محکمہ موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.