راولپنڈی ٗ رتہ امرال کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ٗ تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے رتہ امرال کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘ڈسٹرکٹ پولیس نے اس کیس کی تفتیش اور مقدمے کا اندراج کرنے کے لیے مراسلہ بھجوا یا تھا۔زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعہ کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کچھ اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :