تاجک صدر امام علی رحمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے

وزیراعظم نے نور خان ایئر بیس پر رخصت کیا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:20

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو وطن روانہ ہوگئے جس کے دوران دونوں ممالک نے مواصلاتی روابط کے فروغ اور توانائی کے شعبہ میں اشتراک کار پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر صدر امام علی رحمان کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم نے تاجک صدر کے ساتھ گورنر ہاؤس مری میں خصوصی ملاقات کی جہاں انہیں پاکستان کو بجلی کی فراہمی سے متعلق کاسا 1000 منصوبے اور انفراسٹرکچر کے منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی معزز مہمان کو رخصت کرنے کے لئے ایئر بیس پر موجود تھے۔ اس موقع پر تاجکستان کے صدر کو وفاقی دارالحکومت میں ان کی باضابطہ مصروفیات کا تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔ یہ تاجک صدر کا پاکستان کا چھٹا دورہ تھا۔

متعلقہ عنوان :