فیصل آباد ، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 نومبر 2015 21:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جن افراد کو مختلف ادارے اغواء کرکے لے گئے ہیں اور آج تک ان کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا انہیں فوری طور پر بازیاب کراکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آمنہ مسعود جنجوعہ کررہی تھیں اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین مرد ‘ بچے ‘ بوڑھے افراد کی بھاری تعداد نے شرکت کی احتجاج کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران ٹریفک جام رہی۔

آن لائن کے مطابق چند روز قبل بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فیصل آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں فیصل آباد ہیومن رائٹس تنظیم کی سربراہ نے فیصل آباد کے کوآرڈینیٹر فیصل بھی اس احتجاج میں شامل تھے جنہیں بعد ازاں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم ادارہ کے افراد فیصل کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاحال فیصل کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی چنانچہ آج فیصل کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :