سعودی عرب کی جامعات میں 5 فیصد طالب علموں میں نشے کی عادت کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 21:38

سعودی عرب کی جامعات میں 5 فیصد طالب علموں میں نشے کی عادت کا انکشاف
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب کی جامعات میں 5 فیصد طالب علموں میں نشے کرنے کی عادت پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے منشیات کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی جامعات کے طالب علموں میں منشیات کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی جامعات کے 5 فیصد طالب علم منشیات کے استعمال کے عادی ہیں جبکہ 10 فیصد طالب علم سگریت نوشی کے عادی ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی طالب علم بھی منشیات کے استعمال کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ خلیجی ممالک میں منشیات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کاکہنا ہے کہ منشیات بیچنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال کرنے والوں کو بھی سخت سزائیں دی جانی چاہئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملک میں 3 کروڑ 40 لاکھ ریال مالیت کی منشیات قبضے میں لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :