بزنس مین پینل فیڈریشن کو کسی فرد واحد کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے، میاں انجم نثار

مختلف سیکٹرز کی یسوسی ایشنز نے بزنس مین پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،میاں زاہد حسین

جمعہ 13 نومبر 2015 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) چییر مین بزنس مین پینل (پنجاب زون) میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ ہم FPCCI کو ایک خود مختارادارہ بنانا چاہتے ہیں فیڈریشن کو کسی فرد واحد کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے۔ ہم تمام بزنس کمیونٹی کو ساتھ لیکر مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ میاں انجم نثار فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے حوالے سے بزنسمین پینل کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ فیڈریشن کے موجودہ سال میں فوٹو سیشنز کے سوا کچھ نہیں ہوا، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ فیڈریشن پاکستان چیمبر کے موجودہ صدر کاروباری برادری کی بجائے سرکار کے نمائندے بنے رہے اور مختلف سیکٹرز کی کمیٹیاں غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں دے دی گئیں جس وجہ سے ادارہ بجائے متحرک ہونے کے جمود کا شکار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم نےFPCCI الیکشن کے صدارتی امیدوار سینیٹر غلام علی کے ساتھ پاکستان بھر کے چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہم آواز کرکے بزنس کمیونٹی کی طاقت اور صنعت و تجارت میں تحریک پیدا کرنے کے لیے با صلاحیت کاروباری افراد کی ٹیم تیار کی ہے جو مسلسل جد و جہد جاری رکھے گی۔اس موقع پرمختلف سیکٹرز جن میں ایتھانول، شوگر، سیمنٹ، گھی، پلاسٹک ، صابن، پیپر ، /MS/PVC پائپِ ، سٹیل، ایئر کارگو ، ریڈی میڈ گارمنٹس، پولٹری، فارما سیوٹیکلز indentor's, ، solvent extractorsسمیت متعد ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی اور بزنسمین پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

میاں انجم نثارنے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے نزدیک سرکاری نوکری کرنے والے افراد کسی طور کاروباری طبقہ کے وفادار نہیں ہو سکتے - انہیں جب بھی موقع ملے گا اپنی نوکری پکی کرنے اور اس سے وابستہ مفادات کے پیچھے دوڑتے رہیں گے ۔ میاں انجم نثارنے کہا کہ حالیہ الیکشن میں مخالف گروپ ایسے امیدوار کو صدر کے عہدے کے لئے لا رہا ہے جس کا بزنس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی آمدنی کا ذریعہ معاش رینٹل انکم ہے وہ بھلا کس طرح بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروا سکتا ہے۔

اجلاس میں بزنسمین پینل کے فیڈریشن پاکستان چیمبر کے صدارتی امیدوار سینیٹر غلام علی، وائس چیئر مین میاں زاہد حسین، بق وائس پریزیڈنٹ مرزا عبدالر حمان، شیخ اسلم، سابق صدور لاہور چیمبر محمد علی میاں، چوہدری ظفر اقبال، سہیل لاشاری، سیئنر وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی، وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران LCCI سابق چیئرمین اپٹما پنجاب شہزاد علی خان، رضا حسن ارشاد بیگ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار سینیٹر غلام علی نے کہا کہ جب بزنس کمیونٹی کا سب سے بڑا ادارہ ہی کمیونٹی کے مسائل کو حکام بالا سے نہ منوا سکے تو ان کو نمائندگی کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے باخبر ہیں اور پہلے بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔ زاہد حسین نے کہا کہ TDAP کے سی ای او کو ٹریڈ پولیٹکس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔