نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، انہیں جدید علوم سے روشناس کر کے ملک وقوم کوترقی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے،پنجاب کے تعلیمی پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کر کے بھائی چارے اورقومی وحدت کو فروغ دیا ہے ،فروغ تعلیم کیلئے وسائل اخراجات نہیں ،ملک کے روشن مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے،شہبازشریف
جمعہ 13 نومبر 2015 21:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں۔صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اورصحت عامہ کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعلیمی شعبہ میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔
تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے فراہم کئے جانیوالے وسائل اخراجات نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے۔ علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کیلئے مربوط پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ان خیالات کا اظہار آج یہاں منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔
تعلیم اور صحت کے شعبوں کی مضبوطی کیلئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات کی گئی ہیں۔ سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔اساتذہ اورطلباء کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اورقیمتی سرمایہ ہے انہیں جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک وقوم کوترقی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ،دانش سکول سسٹم،ذہین طلباء و طالبات کو وظائف کی فراہمی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی پروگرام اورپوزیشن ہولڈرزکے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کو مطالعاتی دورے حکومت پنجاب کے ایسے انقلابی اقدامات ہیں جن سے تعلیم کے شعبے پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ حکومت کے ان تعلیمی پروگراموں کے ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ ان پروگراموں میں ناصرف پنجاب بلکہ سندھ، بلوچستان ،،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ،آزادکشمیر،فاٹا اور فیڈرل بورڈ کے ہونہارمستحق طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ جس سے بھائی چارے، قومی وحدت اور یگانگت کو فروغ مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اوردانش سکول سسٹم سے غریب ترین خاندانوں کے ہونہار بچے اوربچیاں اپنی تعلیم پیاس بجھا رہی ہے ۔ان پروگراموں کے ذریعے خاک آلود گلیوں کے بچوں پر معیاری تعلیم کے دروازے کھلے ہیں۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد طلباء و طالبات ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں میں جدید علوم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کی طرح صحت کا شعبہ بھی حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے اورعوام کومعیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔صوبے بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹرکے قیام کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام جار ی ہے ۔منتخب نمائندوں نے پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے زبردست اقدامات کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے بڑے منصوبوں سے صوبے بھر کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں ۔حکومت کی شفاف اورمیرٹ کی پالیسی کی بدولت اداروں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.