سچن ٹنڈولکر برطانوی ایئر لائن کے ناروا رویئے پر ناراض،مداحوں نے بھی کھری کھری سنا دیں
محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:07
نئی دلی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کواس وقت انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی ایئر لائن نے پہلے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کیا اور پھر ان کا پورا نام پوچھنے لگے اور سونے پر سہاگہ ان کے سامان پر غلط جگہ کا ٹیگ لگا دیا جس نے اس کرکٹر کو تو ناراض کیا ہی لیکن ان کے اس واقعہ کے ٹویٹ کرنے پر ان کے مداحوں نے بھی ایئرلائن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کے سفر پر جانے کے لیے جب سچن ٹنڈولکر نے ایئر پورٹ پر ٹکٹ مانگے تو وہاں موجود انتظامیہ نے ان سے پورا نام بتانے کا مطالبہ کردیا جس پر سچن سخت ناراض، مایوس اور حیران ہوئے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بھی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے سیٹوں کی دستیابی کے باجود ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں رکھ دیا جب کہ ان کے سامان پر بھی غلط منزل کا ٹیگ لگادیا جس کے باعث وہ اور ان کی فیملی کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
Angry Disappointed and Frustrated.. #BAdserviceBA Family member's Waitlisted ticket not confirmed despite seats being available (1/2)
— sachin tendulkar (@sachin_rt) November 13, 2015
And luggage being tagged by @British_Airways to wrong destination and don't care attitude! #NeveronBA (2/2)
— sachin tendulkar (@sachin_rt) November 13, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.