ایران کے شہر چاہ بہار میں ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی جا ں بحق، میت تفتان انتظامیہ کے حوالے

جمعہ 13 نومبر 2015 22:08

چاغی/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ایران کے شہر چاہ بہار میں ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی جان بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہرچاہ بہار میں ٹریفک حادثے میں محمد ریاض عمر48سال سکنہ لورالئی بلوچستان کا رہائشی جان بحق ہوا۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام نے قانونی کاروائی کے بعد میت تفتان انتظامیہ کے حوالے کردی،واضح رہے محمد ریاض ولد اختر محمد خان گذشتہ دنوں تفتان ایف آئی گیٹ سے پاسپورٹ کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے جو ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔تفتان لیویز نے کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :