لاہور،ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعہ 13 نومبر 2015 22:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سیشن عدالت نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامدحسین نے شہری وجیہہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے بغیر کسی الزام کے درخواست گزار کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا اور توڑپھوڑکی ،درخواست گزار پرامن شہری ہے اور اس نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔

درخواست میں معزز عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد تھانہ گلبرگ پولیس کو حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :