پاکستان کی بیروت میں ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت ، لبنان کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت

جمعہ 13 نومبر 2015 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان نے بیروت میں ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بیروت میں ہونیوالے جڑواں خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے جن میں اطلاعات کے مطابق 43 قیمتی انسانی جانوں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس وحشیانہ حملے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام صورتوں اور حالتوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :