بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ا ینڈسیکنڈری ایجوکیشن بنوں میٹرک سالانہ امتحانات15مارچ2016 کوہونگے

جمعہ 13 نومبر 2015 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ا ینڈسیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات15مارچ2016بروز منگل سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات کے داخلہ فارمز اور فیس بورڈپہنچنے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 8جنوری2015 جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کیلئے داخلہ فارمز اور فیس بورڈ پہنچنے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس18دسمبر2015مقررکی گئی ہے جبکہ دوگنی فیس کے ساتھ ریگولر طلباء و طالبات کے لئے 8جنوری2016اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کے لئے 15جنوری2016مقرر ہے اورتین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ8فروری2016ہے۔

متعلقہ طلباء وطالبات اور سکول کے سربراہان اپنے سکول کے طلباء و طالبات کے داخلہ فارمزاور فیس مقررہ تاریخ سے پہلے بورڈ آفس پہنچا دیں۔یاد رہے کہ 8فروری2016کے بعدکسی بھی صورت میں داخلہ فارمزقبول نہیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :