بلوچستان کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، کسی بھی جدوجہد کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی

جمعہ 13 نومبر 2015 23:13

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، کسی بھی جدوجہد کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق براہمداغ بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صرف پیغامات ہی پہنچا رہے ہیں، پیپلز پارٹی دور میں رحمان ملک کی حربیار مری سے ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، کسی بھی جدوجہد کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے