لاہور،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے ضابطہ اخلاق تیار، نوٹیفکیشن جاری

پولنگ اسٹیشن کے 300میٹر کی حدود میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع اورفتح کے جلوس پر ریلیوں پر بھی پابندی ہو گی

جمعہ 13 نومبر 2015 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولنگ اسٹیشن کے 300میٹر کی حدود میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی،فتح کے جلوس پر ریلیوں پر بھی پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہوم سیکرٹری پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن کے قریب اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن ضابطہ فوجداری زیر دفعہ 144کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے 300میٹر کی حدود میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی،انتخابی فتح منانے کیلئے جلوس نکالنے اورریلیوں پر بھی پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر ہو گا اور 12دسمبر تک نافذ العمل رہے گا

متعلقہ عنوان :