شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں وہ میرے تصور سے بھی کئی زیادہ اچھے اور فراخدل اداکار ہیں،کریتی سینن

شاہ رخ جیسے بڑے اداکار کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،بالی ووڈ کیساتھ تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کررہی ہوں، انٹرویو

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:10

شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں وہ میرے تصور سے بھی کئی زیادہ اچھے اور فراخدل ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان بڑے شاہ خرچ ہیں وہ میرے تصور سے بھی کئی زیادہ اچھے اور فراخدل اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کریتی سینن نے کہا کہ میرے خیال میں اداکار فلم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ شائقین اپنے پیسے خرچ کر کے فلم دیکھنے آتے ہیں لہٰذا انہیں معیاری فلم دکھانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔

کریتی سینن روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار کیساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، انہوں نے کہا کہ سپر سٹار کوئی بھی منظر عکس بند کرنے سے قبل کئی بار اس کی ریہرسل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کررہی ہوں مجھے اچھی آفرز ہو رہی ہیں میں نے دونوں انڈسٹریوں میں توازن رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :