فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی، یہودی میاں ، بیوی ہلاک، دو لڑکے زخمی ہوگئے

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:13

الخلیل ا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) فلسطینی مزاحمت کاروں کی جراتمندانہ کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 2غاصب صہیونی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں میاں بیوی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں عثنیئیل نامی یہودی کالونی کے قریب مبینہ طورپر فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صہیونی میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ یہودی لڑکا زخمی ہوا ہے جبکہ ایک لڑکا بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد فلسطینی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق ایک بندوق بردار شخص نے یہودی آباد کار کی کار پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2یہودی میاں بیوی ہلاک اور ان کا 16بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ ایک بھاگتے ہوئے گر کرزخمی ہوا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر سرچ آشریشن شروع کردیا گیا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی حملہ آور نے یہودی لڑکوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار چاہتے تو وہ ان لڑکوں کو بھی فائرنگ سے ہلاک کرسکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :