قصور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکرخودکشی کرلی

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:47

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء)پتوکی آدھن کے قریب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے ٹرین کے نیچے سردیکرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آدھن پھاٹک کے قریب حاجی طفیل نامی شخص کا گھرمیں اکثر جھگڑا رہتاتھا ، گھروالوں سے جھگڑاکرکے ٹرین کے نیچے آکر اُس نے خودکشی کرلی۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی نے نعش کوقبضہ میں لیکر قانونی کارروائی مکمل کرکے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیاہے۔