پرتھ ٹیسٹ ،کینگروز نے کئی ریکارڈز کو قدموں تلے روند دیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:10

پرتھ ٹیسٹ ،کینگروز نے کئی ریکارڈز کو قدموں تلے روند دیا

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) پرتھ ٹیسٹ کینگروز نے کئی ریکارڈز کو قدموں تلے روند دیا، ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کیخلاف لگاتار چوتھی سنچری بنائی، وہ کسی ٹیم کیخلاف مسلسل چار سنچریاں داغنے والے دنیائے کرکٹ کے پانچویں بیٹسمین بنے، اس فہرست میں جنوبی افریقن ایلن میویل اور ہاشم آملا ، ویسٹ انڈین ایورٹن ویکس اور پاکستانی شعیب محمد بھی شامل ہیں۔

وارنر نے عثمان خواجہ کے ساتھ302رنز کی شراکت کا آسٹریلوی ریکارڈ قائم کیا، اس پیئر نے آرتھر موریس اور ڈان بریڈمین کے301رنز کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے 1948 کے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بنایا تھا،مسلسل پانچ سنچری شراکتوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے نام ہو گیا،اس سے قبل وارنر اور کرس روجرز نے گذشتہ برس ایشز کی 2 اختتامی اننگز میں بھی سنچری پارٹنر شپ قائم کی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست244 کی اننگز کھیل کرکیریئر کے4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے،ان کے مجموعی رنز کی تعداد 4172 ہوگئی، یہ وارنر کے کیریئر کا 45 واں میچ اور 84ویں اننگز ہے،انھوں نے جوئے برنز کے ہمراہ تیسری سنچری شراکت سے میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگرکی تھی ۔واکا گراؤنڈ میں اب تک بہترین انفرادی اسکور کا ریکارڈ میتھیوہیڈن (380) کے پاس ہے جو انھوں نے زمبابوے کیخلاف2003 میں بنائے تھے، وارنر اب دوسرے نمبر پر آگئے، انھوں نے کیویز کیخلاف اب تک 169 کی ناقابل یقین اوسط سے 676رنز اسکور کیے ہیں، واکا کے چار ٹیسٹ میں 127.60 کی اوسط سے 638رنز ان کے نام جڑچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :