خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتی’ اداکارہ صاحبہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:42

خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں‘ ریمبو کی مشاورت کے بغیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی ریمبو کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔

(جاری ہے)

مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر انسان میں خلوص ہو تو کامیاب زندگی گزارنا مشکل نہیں خلوص سے انسان کو ہر چیز مل جاتی ہے۔