واشنگٹن : معروف منی چینجر الطاف خانانی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 12:42

واشنگٹن : معروف منی چینجر الطاف خانانی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) :دنیا بھر میں سالانہ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام میں معروف پاکستانی منی چینجر الطاف خانانی کو امریکہ میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ان پر داؤد ابراہیم، لشکر طیبہ، القاعدہ، طالبان اور حزب اللہ کے فنڈز منتقل کرنے کا الزام عائد ہے . امریکی محکمہ خزانہ کے شعبےفارن ایسیٹ کنٹرول نے الطاف خانانی ایم ایل او کو انتظامی آرڈر نمبر13581 کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیا ،جس کی رُو سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والی تنظیموں اور ان کے معاونین کی ٹرانزیکشنز کو ہدف بنایا جاتا ہے۔

خانانی ایم ایل او پر الزام ہے کہ یہ کمپنی دنیا بھر میں جرائم پیشہ گروپس ، منشیات فروشوں اور دہشت گرد گرووں کیلئے سالانہ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کرتی تھی۔

(جاری ہے)

خانانی ایم ایل او پاکستان ،، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ ، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں کے درمیان منی لانڈرنگ کرتی رہی ،کمپنی کے کلائنٹس بھی کئی قسم کے تھے ،جن میں چین، کولمبیا اور میکسیکو میں منظم جرائم کرنے والے گروہ اور حزب اللہ سے وابستہ افراد بھی شامل تھے تو دوسری جانب کمپنی نے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیمو ں کے لیے بھی منی لانڈرنگ کی ۔

الطا ف خانانی اور الزرعوانی ایکسچینج نے طالبان کے فنڈز بھی ادھر سے ادھر پہنچائے،خانانی کاداؤد ابراہیم،لشکر طیبہ ،جیش محمد اور القاعدہ اور سے بھی تعلق ہے۔خانانی ایم ایل او پاکستانی شہری الطاف خانانی کےلیے کام کرنے والے افراد اور اداروں پر مشتمل ہے،انہیں انسداد منشیات کے امریکی ادارے نے رواں برس ستمبر سے حراست میں لے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے حالیہ اقدامات کے تحت خانانی ایم ایل او یا دبئی کی کمپنی الزرعونی ایکسچینج کے امریکہ بھر میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔ امریکی حکومت نے اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا.

متعلقہ عنوان :