شاہ رخ خان عامر خان پر بازی لینے میں کامیاب

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:45

شاہ رخ خان عامر خان پر بازی لینے میں کامیاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر امتیاز علی کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان یا عامر خان میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان عامر خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امتیاز علی کی نئی فلم سائن کر چکے ہیں۔ سپر سٹار کی طرف سے انکی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کہا گیا تھا کہ وہ اب سے 55ویں سالگرہ تک ہر سال 3فلموں میں اداکاری کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ 5سالوں میں کل 15فلموں میں اداکاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔اداکار کی طرف سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا گیا کہ وہ اب صرف اعلی معیار کی فلموں میں مختلف کردار اداکرنا چاہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ان پانچ سالوں میں صرف ایسے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جو امر ہو جائیں۔50سالہ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلموں ”دل والے“، ”فین“ اور ”رئیس “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں