بیوی کو مارنے اور اس پر تھُوکنے کے الزام میں سعودی شخص کو ایک ہفتے جیل اور 30 کوڑوں کی سزا سنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 13:02

بیوی کو مارنے اور اس پر تھُوکنے کے الزام میں سعودی شخص کو ایک ہفتے جیل ..

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : بیوی کو تھپڑ مارنےا ور پر تھُوکنے کے جُرم میں سعودی عدالت نے ایک سعودی شخص کو ایک ہفتہ جیل اور 30 کوڑوں کی سزا سنا دی . مقامی میڈیا کے مطابق اپنی اہلیہ کو مارنے اور اس کے چہرے پر تھُوکنے کے بعد سعودی شخص کی اہلیہ کے بھائی نے پولیس میں ایک باقاعدہ شکایت درج کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میری ہمشیرہ کا خاوند اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور دو مرتبہ چہرے پر تھپڑ بھی مار چُکا ہے.

(جاری ہے)

سعودی عدالت کے مطابق سعودی شخص نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے دلائل دئے کہ بیوی کو مارنے کی وجہ بغیر اجازت کے اس کا متعدد مرتبہ گھر سے باہر نکلنا ہے جس پر عدالت کے جج نے سعودی شخص کی اہلیہ کو بھی حکم جاری کیا کہ وہ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے سے گُریز کرے اور سعودی شخص کو بیوی کو مارنےا ور اس کے چہرے پر تھُوکنے کے جُرم میں ایک ہفتہ جیل اور 30 کوڑوں کی سزا سنا دی. سعودی عدالت کی جانب سے دی گئی اس سزا کو کافی سراہا گیا . مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سزاؤں پر عملدر آمد سے گھریلو تشدد کے واقعات میں واضح کمی آئے گی.

متعلقہ عنوان :