بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 27 دسمبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:10

بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 27 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 27 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس جی سکس میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 150 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ چھ روز تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کی تیاری کی جا رہی ہیں۔