پی سی بی نے بھارت کی میزبانی میں سیریز کھیلنے کی پیش کش ٹھکرا کر بال حکومتی کورٹ میں ڈال دی

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:02

پی سی بی نے بھارت کی میزبانی میں سیریز کھیلنے کی پیش کش ٹھکرا کر بال ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھارت میں ان کی میزبانی میں سیریز کھیلنے کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی حکام نے آج پی سی بی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اوربھارت میں مختصر سیریز کے لئے ان کی میزبانی میں کھیلنے کی آفر کی ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مختصر سیریز کی میزبانی کے لئے تیار ہیں ۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت میں کھیلنے کی پیش کش ٹھکرا دی ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالات پاکستانی ٹیم کے وہاں کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں کیوں کہ کوئی پاکستانی جائے تو شیو سینا اور دیگر انتہا پسند ہندو ناروا سلوک شروع کر دیتے ہیں ایسے میں پاکستانی ٹیم کیسے بھارت بھیج سکتے ہیں ۔