آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا جائے گا

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:28

آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں سرگودھا سمیت ملک کے مختلف اضلاع کی 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سرگودھا ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر کلیم عالم نے بتایا ہے کہ سرگودھا ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج بروز ہفتہ 14 نومبر دن ایک بجے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوں گے۔ معروف کرکٹر نوید لطیف اور بلند اقبال خان ٹرائلز لیں گے جس میں سرگودھا ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کلیم عالم نے امید ظاہر کی ہے کہ سرگودھا کی منتخب ٹیم ٹورنامنٹ میں حسب روایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :