آسٹر یلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنیکا انحصار آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے، ہائی کمشنر

ہفتہ 14 نومبر 2015 16:58

آسٹر یلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنیکا انحصار آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلیوی ہائی کمشنر مارگریٹ اینڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں آسٹر یلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا انحصار آئی سی سی کی اجازت سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے پیار کرنے والی قوم ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس میں مزید بہتری آئے گی ہم پاکستان میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں مارگریٹ اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا انحصار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت سے مشروط ہے ٹیم کا پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا اختیار ہے۔

متعلقہ عنوان :