پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر

ہفتہ 14 نومبر 2015 19:45

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 17 نومبر کو کھیلا ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔آئی پی اے۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تاہم دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 95 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 20 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :