پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پاکستانی کمیونٹی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2015 21:20

پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پاکستانی کمیونٹی امدادی کاروائیوں میں ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14 نومبر 2015 ء) پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پاکستانی کمیونٹی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں گزشتہ شب دہشت گردوں حملوں میں 128 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے امدای کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر انسانی ہمددری کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیرس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واقعے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دل کھول کر دیے جارہے ہیں۔ جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے حملوں سے متعلق رابطے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جس پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر مندرجہ ذیل ہے:0033780858682 ۔ اس ہیلپ لائن نمبر پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :