ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ،اب صرف ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ لوں گا،یونس خان

مایہ ناز کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال ،روایتی پشتو رقص اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:36

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ،اب صرف ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ لوں گا،یونس خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا،انہیں پرستاروں نے کندھے پر بھی اٹھالیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرہونے والے پاکستانی بلے باز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ہے،اب صرف ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ لوں گا،یونس خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 15 سال ون ڈے کرکٹ کھیلی انہیں خوشی ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے خود لیا ہے،پاکستان کے لیے 265ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کرنیوالے یونس خان کا استقبال روایتی پشتو رقص کرکے کیا گیا ،پاکستانی جھنڈے اوڑھے یونس خان اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دئیے،انہوں ایک منجھے ہوئے سیاسی لیڈر کی طرح شائقین کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کردیا،اس کے بعد یونس خان روانہ ہوگئے،ایئرپورٹ سے جانے والی شارع فیصل پر شائقین ان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :