بنگلہ دیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر بدستور سوالیہ نشان

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:59

بنگلہ دیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر بدستور سوالیہ نشان

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ یکم دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے اگلے دن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ، سہیل تنویر ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد ، یاسر شاہ اور دیگر دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوں گے تاہم ان کھلاڑیوں کوٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کلیئرنس درکار ہے ۔

پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کے ڈپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی جاری ہے اگر آپ اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دیتے ہیں تو ہم این او سی دینے کو تیار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ڈپارٹمنٹ اپنے کھلاڑی کو اجازت دینے سے گریز کررہے ہیں ۔