بلدیاتی الیکشن،سانگھڑ میں ملتوی امیدوار سر پکڑ بیٹھ گئے، ڈیکوریشن ، پینٹرز ، فوٹو اسٹیٹ مالکان پریشان

ہفتہ 14 نومبر 2015 22:25

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن ضلع سانگھڑ میں ملتوی امیدوار سر پکڑ بیٹھ گئے ڈیکوریشن ، پینٹرز ، فوٹو اسٹیٹ مالکان پریشان، تفصیلات کے مطابق 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ضلع سانگھڑ کے ملتوی ہونے سے سیاسی شخصیات امیدوار سر پکڑ کر بیٹھ گئے الیکشن کمیشن کے فیصلے سننے کے بعد چیئرمین ، وائس چیئرمین ، جنرل کونسلر کے امیدوار راشد بچایو نظامانی، دلبر نظامانی، محمد طفیل، محمد رشید، حاجی اسلام قریشی، امجد راجپوت، نعمت بادشاہ، رضا خاصخیلی ایڈوکیٹ دیگر نے رابطہ پر بتایا کہ الیکشن کی مکمل تیاری کرلی تھی عوام میں جوش وخروش عروج پر تھا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مایوسی ہوئی اب دوبارہ مالی اخراجات کرنے پڑیں گے اس سے قبل بھی الیکشن فیس بھر کر کنگال ہوچکے ہیں ووٹروں کی دوبارہ منت سماجت کے لیے پاپڑ بیلنے پڑیں گے ، دوسری طرف ڈیکوریشن ، فوٹو اسٹیٹ ، پینٹرز ودیگر کاروباری مالکان پریشان ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں روزی مل رہی تھی اچانک الیکشن ملتوی ہونے سے ہمارے آرڈر کینسل ہوگئے۔