پاکستان کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے مین آف دی میچ ایلکس ہیلز کے بازو پر عربی میں بنے ٹیٹو کے چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2015 22:59

پاکستان کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے مین آف دی میچ ایلکس ہیلز کے بازو ..
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14 نومبر 2015 ء) پاکستان کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے مین آف دی میچ ایلکس ہیلز کے بازو پر عربی میں بنے ٹیٹو کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی میں پاکستان کیخلاف فتح حاصل کرنے میں انگلش بلے باز ایلکس ہیلز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

شاندار سینچری بنانے پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا تھا۔ ایلکس ہیلز کے حوالے سے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا جاری ہے۔ کرکٹ مداحوں کی جانب سے ایلکس ہیلز کے بازو پر عربی میں بنے ٹیٹو کے حوالے سے بحث کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ایلکس ہیلز نے بتایا ہے کہ ان کے بازو پر بنے ٹیٹو کا مطلب "بہادری" ہے جسے انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے دوران بنوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :