فلمساز کبیر خان کاسلمان کے ساتھ نئی فلم کرنے کا فیصلہ

سلمان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ایک ہی دن 40 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر ڈالا

اتوار 15 نومبر 2015 11:51

فلمساز کبیر خان کاسلمان کے ساتھ نئی فلم کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) سلمان خان کئی برسوں سے ایک کے بعد ایک کئی ہٹ فلمیں دیتے آ رہے ہیں اب فلم میں کچھ ہو یا نہ ہو صرف سلمان کی موجودگی ہی کافی ہوتی ہے۔ان کی فلاپ فلم بھی اربوں کا بزنس کر جاتی ہے اور اس ہفتے کی ریلیز ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے بھی توقع کے مطابق دھوم مچا دی ہے اور صرف بھارت میں ایک ہی دن میں 40 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر ڈالا۔

(جاری ہے)

خیر خبر یہ ہے کہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے فلمساز کبیر خان اب سلمان کے ساتھ ایک نئی فلم کرنا چاہتے ہیں۔کبیر خان کا کہنا ہے کہ یہ فلم کب کیسے اور کہاں شروع ہوگی ابھی یہ طے نہیں ہے لیکن ہاں سلمان اور وہ پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ کیوں نہ ہو کبیر صاحب اس وقت آپ اور سلمان دونوں ہی کا ستارہ عروج پر ہے تو کیوں نہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں۔

متعلقہ عنوان :