مچل اسٹارک نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولرز کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا

اتوار 15 نومبر 2015 16:43

مچل اسٹارک نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولرز کی فہرست میں اپنا نام درج ..

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15نومبر۔2015ء ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروکر اپنا نام تیز ترین فاسٹ باولرز کی فہرست میں درج کروا لیا ۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مچل اسٹارک نے اپنے 21 ویں اوور کی پانچویں گیند کرائی تو سپیڈو میٹر پر اس کی رفتار 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مچل سٹارک کی اس گیند کو کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیندوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے شعیب اختر کو دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2003ء میں انگلینڈ کے خلاف گروپ میچ میں نک نائٹ کے خلاف 161.3 کلو میٹر کی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی ۔ آسٹریلیا کے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کو 161.1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ شان ٹیٹ نے 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جب کہ بریٹ لی نے 2005ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں تیز ترین گیند کرائی تھی ۔