راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 10:29

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے لیے واشنگٹن پہنچ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے 5روزہ دورے پر امریکہ کے شہر واشنگٹن پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف 5روزہ دورہ امریکہ میں پینٹاگون میں امریکی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے اور دونوں افواج کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق، آرمی چیف امریکی قیادت کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے.