پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کے ہاسٹل میں‌ڈاکٹرز اور ٹی ایم اوز کے قیام پر احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 10:43

پشاور :  لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کے ہاسٹل میں‌ڈاکٹرز اور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہاسٹلز میں ڈاکٹرز اور ٹی ایم اوز کے قیام کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے. جس کے دوران ٹرینی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں ہاتھا پائی بھی ہوئی.

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر ہاسٹل خالی کروانے کا مطالبہ کیا جبکہ حالات کشیدہ ہونے کےباعث پولیس کی بھاری نفری لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر پہنچ گئی .

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جس کےبعد پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہاسٹل کی جانب پیش قدمی کی ذرائع کے مطابق پیرامیڈیکل اسٹاف نے دوبارہ ہاسٹل اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :