کیوی کوچ نے آسٹرلیوی باولر مچل سٹارک کی ٹیسٹ میں تیز ترین گیند پر اعتراض کر دیا

پیر 16 نومبر 2015 10:44

کیوی کوچ نے آسٹرلیوی باولر مچل سٹارک کی ٹیسٹ میں تیز ترین گیند پر اعتراض ..

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار16نومبر۔2015ء ) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی باولر مچل سٹارک کی ٹیسٹ میں تیز ترین بال متنازعہ بن گئی ہے اور اس کی سپیڈ پر نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن نے اعتراض کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گیند کی سپیڈ 160نہیں بلکہ150محسوس ہورہی تھی جس پر اپنے ردعمل میں نوجوان آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ میک ملن ان کے سامنے نیٹ میں آئیں میں ان کو اس سے بھی تیز گیند کا باونسر ماروں گا ۔