لاہور : واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی جیپ سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 11:11

لاہور : واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی جیپ  سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : بھارتی شہری کی جیپ واہگہ بارڈر پر سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی . جس نے بھارتی حکام کی جانب سے تعین کی گئی سکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے . تفصیلات کے مطابق رات گئے ساڑھے تین بجے 2 بھارتی شہری شراب کے نشے میں دھت واہگہ بارڈر پر تیزرفتاری کے ساتھ جیپ چلاتے ہوئے آئے اور سکیورٹی کے تین حصار تورٹے ہوئے سیدھا بھارت کی جانب کے سرحدی گیٹ سے جیپ ٹکرادی جس کے نتیجے میں بھارت کی طرف کا گیٹ مکمل طور پر ٹوٹ گیا جبکہ پاکستانی گیٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

گیٹ سے ٹکرانے کے بعد جیپ زیرو لائن کراس کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی جس پر29 سالہ ڈرائیور اور اس کے 20 سالہ ساتھی کو بھارتی حکام نے گرفتار کرلیا . بھارتی شہریوں کی گاڑی کو بھی پاکستان رینجرز کے جوانوں نے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے سیکیورٹی پر صرف ایک اہلکار تعینات تھا جبکہ پاکستان کی طرف معمول کی سکیورٹی موجودتھی۔ رینجرز حکام نے جیپ کی ٹکر سے گیٹ ٹوٹنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں بھارتی حکام سے مذاکرات کے بعد گاڑی انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کردی گئی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا تعلق بھارت کے علاقہ امرتسر سے ہے جو کہ نشے میں دھت ہو کر جیپ چلا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث جیپ سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی. دوسری جانب ذرائع کے مطابق بھارتی حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہے اور نہ ہی تاحال ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے.

متعلقہ عنوان :