گلوکارلزہرلے سے ثقلین مشتاق کا ہاتھ ملانے سے انکار

پیر 16 نومبر 2015 11:27

گلوکارلزہرلے سے ثقلین مشتاق کا ہاتھ ملانے سے انکار

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء)شین وارن نے گرل فرینڈ گلوکارہ لز ہرلے کو کھلاڑیوں سے ملانے کے لئے لائے تو ثقلین مشتا ق نے دیگر کھلاڑیوں کی پیروی کرنے کی بجائے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

آل سٹارلیگ کے موقع پر شین وارن نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ لزہرلے کو دیگر پرانے کھلاڑیوں سے ملانے کے لئے لائے تو تمام نے ان سے مصافحہ کیا لیکن سابق پاکستانی کھلاڑی نے دیگر کھلاڑیوں کی تقلید کے بجائے لز ہرلے سے ہاتھ ملانے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اپنی نشست پر ہی بیٹھے رہے اور اپنی جگہ پر بیٹھ کر سر ہلانے میں ہی عافیت سمجھی۔