وزیر اعظم نواز شریف نے ایم 4 کے دوسرے سیکشن پر کام کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 11:33

وزیر اعظم نواز شریف نے  ایم 4 کے دوسرے سیکشن پر کام کا افتتاح کر دیا

گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نےملتان موٹر وے پر ایم 4 کے دوسرے سیکشن پر کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے . تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 4 کے دوسرے سیکشن کو گوجرہ شور کوٹ سیکشن کا نام دیا گیا ہے جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کو ایم 2 کے دوسرے حصے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی. ایم 4 منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ملتان اور اسلام آباد میں مسافت کم ہو جائے گی. اس موٹر وے سے جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شورکوٹ کے شہری مستفید ہوں گے. جبکہ موٹروے ایم 4کی تکمیل سے کراچی اور گوادر سے طور خم سرحد تک اشیا کی نقل و حمل بھی آسان ہو جائے گی.

متعلقہ عنوان :