سعودی وزارت حج نے عمرہ سیزن 2016کا آغاز کر دیا دنیا بھر کیلئے عمرہ سسٹم آن ہو گیا

پیر 16 نومبر 2015 11:37

سعودی وزارت حج نے عمرہ سیزن 2016کا آغاز کر دیا دنیا بھر کیلئے عمرہ سسٹم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) سعودی وزارت حجنے یکم صفر سے عمرہ سیزن 2016کا آغاز کر دیا دنیا بھر کے لیے عمرہ سسٹم آن ہو گیا ،پاکستا ن سے ویزہ اپروول 5صفر سے شروع ہونے کا امکان ،سعودی حکومت نے سعودی عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی بڑھا دی سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی دوگنا کرتے ہوئے دو لاکھ ریال کر دی نئے عمرہ سیزن میں 45سال کی خاتون کا ویزہ بغیر محرم لگ سکے گا، 40سال سے چھوٹے افراد کے عمرہ ویزے پر پابندی بر قرار رہے گی ،دو نمبر محرم اور سعودیہ میں عمرہ ویزہ پر جا کر خرگوش ہونے والوں کے لیے قانون میں مزید سختی کر دی گئی ،عمرہ ویزہ پر آور سٹے کی صورت میں یا غائب ہونے پر ویزہ دینے والی سعودی کمپنی بلیک لسٹ ہو گی جبکہ پاکستانی ایاٹا کمپنی کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا عمرہ سیزن 2016میں مکہ مدینہ میں ہوٹل کی رہائش کے بغیر عمرہ ویزہ نہیں لگے گا ،سعودی حکومت نے عمرہ سیزن 2014-15میں قوائد کی خلاف ورزی کرنے پر 7بڑی سعودی عمرہ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے کام سے روک دیا ہے نئے عمرہ سیزن میں قوائد میں مزید سختی کرتے ہوئے نئی شرائط شامل کر دی ہیں پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی ایک لاکھ ریال تھی اس کو دو لاکھ کر دیا گیا ہے ،عمرہ سیزن2016میں صرف عمرہ ویزہ نہیں مل سکے گا مکہ مدینہ کا ہوٹل لینا بھی ضروری ہو گا عمرہ ویزہ کی اپروول ،مصنف ہوٹل کا نام ڈالنے کی صورت میں آئے گی ،سعودی حکومت کے منظور کردہ ہوٹلزجو بھی عمرہ زائرین حاصل کریں گے اس کی تفصیل اپروول میں فیڈ کرنا ضروری ہو گا ورنہ ای نمبر جاری نہ ہو سکے گا گزشتہ سال تک غیر رشتے دار خواتین کا خالہ وغیرہ رشتے دار ظاہر کر کے 40سال سے چھوٹے نوجوان عمرہ ویزہ حاصل کر لیتے تھے اس سال غیر حقیقی محرم زبردستی محرم بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے 40سال سے چھوٹے افراد حقیقی ماں ،بہن،بیگم کے ساتھ جا سکیں گے ،

سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے عبایا کی شرط لازمی قرار دے دی ہے بے پردگی پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ،عمرہ ویزہ اور حج کے لیے پاسپورٹ بنانے والی خواتین کو سر ڈھانپ کر تصویر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے نئے عمرہ سیزن میں عمرہ ویزہ جاری کرنے والی کمپنیاں عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد اور واپسی تک تمام مراحل تک کی ذمہ دار ہوں گی شیڈول فیڈ کرنا ضرورہی ہو گا،سعودی عمرہ کمپنیاں کے افراد پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کے پاسپورٹ جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر قبضے میں لیں گی اور پاکستان واپسی یقینی بناتے ہوئے ائیرپورٹ پرپاسپورٹ زائر کو دے کر وطن روانہ کریں گی ،ویزہ نئے سیزن میں ایک ماہ کا لگے گا 28دن تک عمرہ زائرسعودیہ میں قیام کر سکے گا ،عمرہ قوائد میں کہا گیا ہے پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین جو ہوٹل لیں گے اسی میں رہنے کے پابند ہوں گے ہوٹل تبدیل نہیں کر سکیں گے عمرہ زائرین کا جانے اور آنے کی کنفرم ٹکٹ کے بغیرروانگی نہ ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :