تھربلدیاتی انتخابات،ہندوامیدواروں کی تعدادمسلم امیدواروں کے برابر ہوگئی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا، ضلع تھرپارکر میں مجموعی طور پر انتخاب میں حصہ لینے والے 50فیصد امیدواروں کا تعلق ہندو برادری سے ہے

پیر 16 نومبر 2015 11:43

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحرائے تھر میں ہندو برادری کے امیدواروں کی تعداد مسلم امیدواروں کے مساوی ہوگئی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ امیدوار مخصوص نشستوں کے بجائے عام نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں ۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلع تھرپارکر میں مجموعی طور پر انتخاب میں حصہ لینے والے پچاس فیصد امیدواروں کا تعلق ہندو برادری سے ہے ۔

انتخابی فہرست کے مطابق ضلع بھر میں ایک ہزار50 ، امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جن میں چار سو پچپن ہندو ہیں ۔ یہ امیدوار مخصوص نشستوں پر نہیں بلکہ عام نشستوں پہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔تھر پارکر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ90ہزار499 ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہندوبرادی کے 162 جبکہ مسلم لیگ ن نے 71امیدواروں کو میدان میں اتار ا ہے۔

متعلقہ عنوان :