پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائیگا

پیر 16 نومبر 2015 12:03

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل منگل سترہ نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 20 نومبر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت تھا دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-1برابر کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :