انگلینڈسے سیریز ابھی اوپن ہے ‘تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے ‘وقار یونس

پیر 16 نومبر 2015 12:03

انگلینڈسے سیریز ابھی اوپن ہے ‘تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے ‘وقار یونس

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈسے سیریز ابھی اوپن ہے ‘تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے،دوسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس بہت خراب تھی ‘عمراکمل کے معاملے کا کوئی اثر ٹیم پر نہیں پڑا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ ہم اوپنرز تلاش کر رہے ہیں ‘جو تیزی سے رنز بنائیں اور وکٹیں بھی بچائیں ‘احمد شہزاد 16 کھلاڑیوں میں شامل ہیں،ممکن ہے انہیں جلد موقع دیاجائے۔

عمراکمل کے معاملے کا کوئی اثر ٹیم پر نہیں پڑا،ان کے معاملے کاصرف میڈیا سے معلوم ہوا۔یونس خان کے حوالے سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ یونس خان کی ون ڈے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کی خبر نے مجھے حیران کیا ‘خواہش ہے یونس خان ٹیسٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرے انہیں سیریز پوری کرنی چاہیے تھی -