پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کا شکار ‘تیسرے میچ میں شرکت مشکوک

پیر 16 نومبر 2015 12:04

پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کا شکار ‘تیسرے میچ میں شرکت ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق یاسر شاہ کی میچ میں شمولیت طبی معائنے سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گھٹنے میں تکلیف کے باعث یاسر شاہ نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ یاسر نے پہلے ون ڈے میں 38 رنز کے عوض مقررہ 10 اوورز میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا ‘ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران یاسر 9 اوورز میں 70 رنز کی پٹائی کے باوجود وکٹ سے محروم رہے تھے۔ وہ اس سے قبل فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔