یوراج سنگھ کی شادی سے قسمت بدل جائے گی ‘ والد یوراج سنگھ

پیر 16 نومبر 2015 12:04

یوراج سنگھ کی شادی سے قسمت بدل جائے گی ‘ والد یوراج سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ یوراج سنگھ کی شادی سے اس کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے قومی امید ہے شادی کے بعد میرے بیٹے کو قومی ٹیم میں واپس بلالیا جائے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ طویل معاشقے کے بعد منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور اداکارہ کی منگنی بالی میں منعقد کی جانے والی ایک نجی تقریب میں انجام پائی۔ منگنی کی رسم کے موقع پر کرکٹر کے والد یوگراج سنگھ نے کہاکہ یوراج سنگھ کی شادی سے اس کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے قومی امید ہے شادی کے بعد میرے بیٹے کو قومی ٹیم میں واپس بلالیا جائے گا ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی ہونے والی بہواداکارہ ہیزل کیچ بہت اچھی اور سلجھی ہوئی لڑکی ہے۔